لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں قذافی سٹیڈیم کے سکیورٹی انتظامات بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ، نیسپاک کے اعلی عہدیداران اور پنجاب پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شائقین کرکٹ کے انکلیوژرز اور گراو¿نڈ باﺅنڈری کے درمیان حفاظتی باڑ کو سکیورٹی ایس او پیز کے مطابق دیدہ زیب ڈیزائنگ سے ہم آہنگ کرنے بارے تجاویز زیر غور آئیں،آئی جی پنجاب نے کہاکہ گراونڈ کی حفاظتی باو¿نڈری باڑ کی ری ڈیزائنگ سے پولیس افسران و اہلکاروں کو کھلاڑیوں اور شائقین کی سکیورٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ دریں اثناءآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 15 شہداءکے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے 95 لاکھ روپے ادا کر دئیے۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 7 شہداءپولیس کی فیملیز کو تعمیراتی اخراجات (5 لاکھ روپے) کی آخری قسط ادا کر دی،قبل ازیں ان فیملیز کو 20 لاکھ روپے فی کس اقساط کی صورت ادا کردئیے گئے ہیں۔ تعمیراتی کام کیلئے4 فیملیز کو ڈبل قسط 10 لاکھ روپے فی کس اور 4 فیملیز کو 05 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے ویلفیئر فنڈ سے اب تک 23 فیملیز کو 3 کروڑ 80 لاکھ روپے گھروں کی تعمیر کیلئے فراہم کر چکی ہے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن مزید تیز کردیا گیا ہے۔ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قانون شکنوں کے خلاف لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر سخت قانونی کاروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال یکم جنوری سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 41 ہزار 995 ملزمان گرفتار کیا گیا، بجلی چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف 73 ہزار 515 مقدمات درج کئے گئے۔ بجلی چوری کے 48056 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے، 6632 قانون شکنوں کو عدالتوں سے سزائیں دلوائی گئیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بجلی چوری کے مقدمات میں بلا تفریق کاروائیاں اور چالاننگ کی شرح کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بجلی چوری مقدمات کے زیادہ سے زیادہ اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے، ریکوری کی شرح کو بہتر بنایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ بجلی چوری مقدمات کا بلا تاخیر اندراج، متعلقہ کمپنیوں کے اشتراک سے سخت لائحہ عمل اپنایا جائے، ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاو¿ن میں الیکٹرسٹی کمپنیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کر رہی ہیں، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
قذافی سٹیدیم کی ری ڈیزائننگ سے سکیورٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی :آئی جی پنجاب


















