یاﺅندے:(مشرق نیوز)سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہاہے اسرائیل کو جرائم پر جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے،کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
اسلامی ممالک کی نمائندہ تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کا 50 واں وزرائے خارجہ اجلاس کیمرون میں ہوا،اسرائیل کے غزہ پر حملوں و کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طہٰ نے غزہ میں خواتین ،بچوں کی شہادت ،بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا اسرائیل کو جرائم پر جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہاعالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی علاقوں میں ملٹری آپریشن سے فوری روکنے کےلئے مناسب اقدامات کرے دیگر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندوں نے عالمی برادری پر زور دیا فلسطین سمیت دیگر علاقوں کے تنازعات کو حل کیے بغیر دنیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
اسرائیل کو جرائم پر جوابدہ ٹھہرانا ہوگا،کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،او آئی سی
















