اسرائیل کی غزہ میں پولیو مہم کیلئے جنگ بندی کی خبروں کی تردید
تل بیب (مشرق نیوز) اسرائیل نے غزہ میں پولیو مہم کیلئے جنگ بندی کی خبروں کی تردید کردی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ہاس نے غزہ میں ویکسی نیشن مہم سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم ہاﺅس کا کہنا تھا کہ غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کیلئے جنگ بندی کی خبریں غلط ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم ہاﺅس نے کہا ہے کہ اسرائیل صرف ویکسی نیٹرز کے گزرنے کیلئے ایک انسانی راہداری کی اجازت دیگا، ایسے علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی جو چند گھنٹوں تک ویکسین کیلئے محفوظ ہوں گے۔خیال رہے کہ غزہ میں چند روز پہلے ایک 10 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جو غزہ میں 25 سال بعد رپورٹ ہونے والا پہلا پولیو کیس ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے 6 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسی نیشن کی ضرورت ہے۔
















