سرینگر،مظفر آباد، اسلام آباد:(مشرق نیوز ،بیورورپورٹ) شیر کشمیر علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی اور کشمیریوںنے ملکر عملی طور پر حریت رہنما سے یکجہتی کا اظہار کیا،مظفر آباد میںپاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام جہد مسلسل ریلی نکالی گئی،فضا گیلانی تیرا قافلہ رکا نہیں جھکا نہیں کے نعروں سے گونجتی رہی۔
ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا علی گیلانی آزادی تحریک کے معتبر نام کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ،خدمات یاد رکھی جائیں گی ، قید و بند کی تکالیف اور صعوبتیں عزم کو کمزور نہ کر سکیں ،قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، شہبازشریف نے کہاپاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاعلی گیلانی بھارتی بربریت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے، جدوجہد حق خودارادیت کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا،خطے میں امن وا ستحکام مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت کرتی رہے گی۔
علی گیلانی کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال
















