پاکستان کیساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا ،بھارت

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارت نے کہاہے پاکستان کےساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا۔

نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہاجموں و کشمیر کامسئلہ آرٹیکل 370 نے ختم کر دیا اب سوال ہے پاکستان کےساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں،معاملات چاہے مثبت ، سمت میں جائیں یا منفی، رد عمل دیں گے، ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے۔