یہودی آبادکار جلد مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول سکتے ہیں، اسرائیلی میڈیا

تل ابیب (مشرق نیوز) یہودی قابضین آنے والے ہفتوں میں مسجد الاقصیٰ پر غیر قانونی دھاوا بول سکتے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت مسجد الاقصیٰ پر یہودی قابضین کے غیر قانونی دھاوے کو مالی معاونت کرے گی۔یہودی آبادکاروں کی مدد کیلئے اسرائیلی وزارت میراث 5 لاکھ 45 ہزار امریکی ڈالر مختص کریگی۔اسرائیلی وزارت میراث مسجد الاقصیٰ پر غیر قانونی دھاوے کے سلسلے میں پولیس اجازت کیلئے قومی سلامتی کی وزارت سے رابطے میں ہے۔اسرائیلی ریڈیو کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیر قومی سلامتی بین گویر نے مسجد اقصیٰ کے اندر یہودی عبادتگاہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔اس بدنام زمانہ تشدد پسند اسرائیلی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ کے اندر یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینا ہمیشہ سے میری پالیسی رہی ہے اور وزیراعظم نیتن یاہو کو اس پالیسی کا علم تھا۔