راولپنڈی(مشرق نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران 25 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے جبکہ 4 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 25 دہشت گرد ہلاک، 11 زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں رنگ لیڈرابوذرعرف صدام بھی شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان سکیورٹی فورسز کے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔
وادی تیراہ میں آپریشن،سرغنہ ابوذرعرف صدام سمیت25خوارج جہنم واصل،4جوان شہید
















