حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم

قاہرہ (مشرق نیوز) میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ حماس اور اسرائیل نے ثالثوں کی متعدد تجاویز پر اتفاق نہیں کیا۔اس سے پہلے حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی نئی اسرائیلی شرائط کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں۔حماس کے مطابق جنگ بندی معاہدے فوری کرانے کی امریکہ کی باتیں غلط اور انتخابی مقاصد کیلئے ہیں۔