لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی بورڈ ز نے نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا،کنٹرولر امتحانات زاہد میاں اور سیکرٹری بورڈ بشریٰ نے نتائج کا اعلان کیا۔
نہم جماعت کے امتحان میں2لاکھ87ہزارامیدواروں نے حصہ لیا جن میں ایک لاکھ27ہزار836امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ امتحان میں ایک لاکھ 59 ہزار بچے فیل ہوئے ،نویں جماعت میں سائنس گروپ کے 219579 طلبہ میں سے 104089 طلبہ پاس ہوئے جبکہ آرٹس گروپ کے 67419 میں سے 23747 طلبہ پاس ہوئے،امتحان میں کامیابی کاتناسب 44.5فیصدرہا ،سیکرٹری لاہور بورڈ بشریٰ نے چیئرمین لاہور بورڈ کی ہدایات پر رزلت کو آن لائن کیا۔
کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے کہا 13دن پہلے نویں جماعت کے رزلٹ کا اعلان کر رہے ہیں،رواں سال لاہور بورڈ کے نویں جماعت کا رزلٹ گزشتہ سال کی نسبت 5 فیصد کم رہا ہے، نویں جماعت میں ننکانہ سے تعلق رکھنے والی نور الہدی نے 552نمبر حاصل کر کے لاہور بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،
نہم جماعت کے نتائج کا اعلان ،کامیابی کاتناسب 44.5فیصد

















