اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے )ن لیگ نے عمران خان کو مشروط کی بجائے غیر مشروط معافی مانگنے کا مشورہ د ےدیا۔
سینیٹر طلال چودھری نے کہاکبھی گریبان پکڑتے ہیں تو کبھی پاﺅں، اعتراف جرم کی بجائے ثبوت مانگنے والے کا بھانجااوربہنیں 9 مئی کو کور کمانڈر ہاﺅس کے باہر موجود تھےں،سی سی ٹی وی فوٹیج میں کور کمانڈر کے باہر پی ٹی آئی کے لیڈر دیکھے جا سکتے ہیں،کور کمانڈر، فوجی تنصیبات، حساس عمارتوں اور شہداکی بے حرمتی کی گئی،پی ٹی آئی کے لوگوں نے کہاخان نہیں تو پاکستان نہیں۔
طلال چودھری نے کہاپی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ سے جلاﺅ گھیراﺅ پر مبنی رہی ہے،پی ٹی وی پر حملہ کیا، پارلیمنٹ ہاﺅس کا گیٹ توڑا، خان صاحب مشروط معافی مانگنے سے بہتر ہے غیر مشروط معافی مانگ لی جائے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا بانی پی ٹی آئی کی گفتگو پرامن نہیں ہوتی تو احتجاج کیا پرامن ہوگا؟عمران خان نے کبھی پرامن احتجاج نہیں کیا،جب 2014ءمیں آئے تو کیا پرامن احتجاج تھا؟ ،کیا پولیس کو ڈنڈے نہیں مارے؟ ،پی ٹی وی کی نشریات بند نہیں کیں؟ ۔
لیگی سینیٹر نے کہاکب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پرامن احتجاج کیا؟ ،ایک سال ہوگیا بانی پی ٹی آئی نے باہر آنے کی تمام کوششیں کیں لیکن ناکام ہوئیں، ادارے کس بات پر معافی مانگیں؟،بیان مایوسی، جھنجھلاہٹ اور دروازے بند ہونے کا اظہار ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عمران خان کے مشروط معافی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا معافی غلطی کی ہوتی ہے، جرم کی سزا ہوتی ہے،اپنے ہی ملک پر حملہ کرنے کو دہشتگردی کہتے ہیں غلطی نہیں۔
غیر مشروط معافی مانگو،اپنے ہی ملک پر حملہ کرنا دہشتگردی ہے غلطی نہیں،ن لیگ
















