آصف مرچنٹ پر باقاعدہ الزام عائد ، سی ایس نامی شخص نے مخبر بن کرپکڑوایا

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر باقاعدہ الزام عائد کردیا گیا۔

عدالت میں پیش دستاویز کے مطابق رواںسال اپریل سے جولائی تک آصف مرچنٹ و دیگر نے امریکہ میں سفر کیا تاکہ سیاستدان یا حکومتی افسروں کا قتل کرایا جاسکے،دیگر افراد کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق ایران میں وقت گزارنے کے بعد مرچنٹ پاکستان سے امریکہ آیا تاکہ سازش پرعمل کیلئے لوگ بھرتی کرسکے،امریکہ میں ایک شخص جسے محض سی ایس کا نام دیا گیاسے رابطہ کیا تاہم شخص نے قانون نافذ کرنیوالوں کو آگاہ کردیا اور مخبر بن گیا۔

مرچنٹ نے سی ایس نامی شخص سے کہا کرائے کے قاتلوں کا بندوبست کرائے ،سی ایس نامی شخص نے 2افراد کی خدمات پیش کیں جو دراصل قانون نافذ کرنیوالے 2 افسرتھے اور بھیس بدل کر مرچنٹ سے ملتے رہے، مرچنٹ نے کام کیلئے دونوں کو پیشگی رقم کے طورپر5 ہزار ڈالر بھی دئیے۔

دعویٰ کیا گیا آصف مرچنٹ پاکستانی شہری ہے ،1978میں کراچی میں پیدا ہوا،پاکستان میں رہتا ہے،ایک بیوی اور بچے پاکستان ،ایک بیوی اور بچے ایران میں بھی ہیں، امریکہ آنے سے پہلے ایران ، شام اور عراق کا کئی بار سفر کیا،10اپریل کو مرچنٹ پاکستان سے استنبول گیا ،13اپریل کے قریب ہیوسٹن پہنچا تاکہ سازش پر عمل کر سکے۔

کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کے نام پر مرچنٹ نے سی ایس نامی شخص سے رابطہ کیا پھر 22اپریل کو ٹیکساس سے نیویارک چلا گیا تاکہ سی ایس سے براہ راست ملاقات ہو،مرچنٹ نے سی ایس نامی شخص کو بتایا وہ اور انکل رنگے ہوئے سوتی کپڑے کا کاروبار کرتے ہیں اور ایک کارپوریشن بنائی جائے تاکہ ملکر امریکا میں کام کیا جاسکے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ نے بتایا منصوبے کے 3 حصے تھے، ہدف کے گھر سے یو ایس بی ڈرائیوز چوری ، احتجاج پلان کرنا حصہ تھا۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاﺅس نے کہاہے آصف مرچنٹ کا ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں ،تفتیش کے دوران کوئی ثبوت نہیں ملے وہ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہے تھے۔