غزہ :(مشرق نیوز) اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعدحماس نے غزہ کے رہنما یحییٰ سنوار کو نیا سربراہ مقرر کردیا۔
حماس نے مختصر بیان میں کمانڈر یحییٰ سنوار کے انتخاب کااعلان کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یحییٰ سنوار 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں موجود ہیں،اسرائیل نے یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کی کئی ناکام کوششیں کر چکا ہے۔
حماس نے کمانڈر یحییٰ سنوار کو نیا سربراہ مقرر کردیا
















