لاہور: ( ) طوفانی بارش، لاہور میں 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، مال روڈ، فیروزپور روڈ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن ، لکشمی چوک و انارکلی سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ ایئرپورٹ پر 337 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں 203 ، لکشمی چوک 191 ، اپرمال 182، مغلپورہ 173، تاجپورہ 180، نشترٹاؤن 227، چوک ناخدا میں 163 ملی میٹر بارش ہوئی۔
شدید بارش سے شہر کے نشیبی علاقے اور اہم شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ۔
طوفانی بارش، لاہور میں 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، رین ایمرجنسی نافذ


















