مشکل وقت میں پلانٹس لگانے والے ہیرو،احساس مہنگی بجلی سے دکان،گھر نہیں چل سکتا،علی پرویز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے مشکل وقت میں بجلی پلانٹس لگانے والوں کو ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی ضرورت ہے،ایف بی آر کی ڈیجٹیلائزیشن سے تقریباً 40 سے 50 لاکھ نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے جارہے ہیں، جتنی دیر بیٹھیں ہیں محدود وسائل میں جوکرسکے کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہابجلی بلوں پر حکومت لوگوں کی تکلیف کے ازالے کےلئے کام کررہی ہے،وزیراعظم نے 200 یونٹ والے صارفین کو ریلیف دینے کےلئے 50 ارب دئیے مگر معاملات کا حل دیرپا اصلاحات ہیں، آئی پی پیز 1994، 2002 اور 2014 میں لگے، 40 خاندان والی کہانی میں جو لوگ ہیں وہ 1994 اور 2002 والے ہیں ،شیئر صرف 80 ارب ہے اگر کسی نے چور بازاری کی تو تحقیقات ہونی چاہئیں،احساس ہے 60 روپے یونٹ پر دکان نہیں چل سکتی اور نہ 40 روپے یونٹ پر گھر چل سکتا ہے،مسائل کے حل کےلئے بات چیت کرنا ہوگی۔