کوئٹہ: (بیورورپورٹ)بلوچستان میں بارشوں سے تباہی،10افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کر دی،رپورٹ کے مطابق جاں بحق و زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 89 مکانات مکمل ،170 کو جزوی نقصان پہنچا، بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 1799 افراد ،17 کلومیٹر سڑکیں ،310 ایکڑ زرعی زمینیں متاثر ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے نے کہا بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران ڈیمزکی صورتحال نارمل ہے، متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ امداد ی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
بلوچستان ، بارشوں سے تباہی،10جاں بحق،متعدد زخمی


















