برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی بائیڈن سے پہلی ملاقات

لندن (مشرق نیوز) برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اور امریکی صدر جو بائیڈن کی پہلی ملاقات ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے ترجمان نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ترجمان وائٹ ہاوس کے مطابق ملاقات میں اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی تک پہنچنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وائٹ ہاوس کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر اسٹارمر اور بائیڈن نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔واضح رہے کہ نو منتخب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نیٹو کی 75 ویں سالگرہ کے سربراہی اجلاس کیلئے امریکہ کے دورے پر ہیں۔