نیویارک (خواجہ فاروق) امریکہ میں تبدیل ہونے والے سفیر سردار مسعود خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب پر اوورسیز پاکستانیز سیخ پا، ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن کامطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق تقریب میں ایک بار پھر نام نہاد شخصیات مدعوتھیں،کسی محب وطن وکشمیر کا درد رکھنے والے کو بلانا گوارا نہ کیا گیا،کمیونٹی کیلئے دروازے بند رکھے گئے۔ اوورسیز نے روزنامہ مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نااہلی پر فارغ کئے گئے سردار مسعود کے اعزاز میں کھانا قومی خزانے کا ضیاع اور بڑا ظلم ہے۔ پاکستان میںہم وطنوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں اور امریکہ میں خزانے سے اربوں ڈالر بے دردی کےساتھ لٹائے جا رہے ہیں۔ تقریب کی بجائے اپنی تعیناتی کے دوران بدترین کارکردگی پر سردار مسعود خان کیخلاف کارروائی کی جائے، تقریب سجانے والوں کیخلاف بھی سخت ایکشن ناگزیر ہے۔ اوورسیز نے مزید کہا صحافیوں، کمیونٹی کو تقسیم، مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچانے والے پریس اتاشی ضیغم عباس، پریس قونصلر سرفراز حسین اور یواین او میں تعینات پریس قونصلر امانت علی کو بھی فوری تبدیل کیا جائے۔
سردار مسعود خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب پر اوورسیز پاکستانیز سیخ پا
















