کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2سہولت کارگرفتار ،رقم برآمد

کراچی:(بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی سندھ کی بڑی کامیابی،کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مالی معاونت کرنے والے سہولت کاروں کو سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا،حسن گل محسود اور بشیر احمد کے قبضے سے دہشتگردی کےلئے جمع کی گئی فنڈنگ کی بھاری رقم بھی برآمد کرلی گئی۔

سی ٹی ڈی نے کہاامیر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی ہدایت پر ملزموں نے فنڈنگ کی حاصل کردہ رقم میں سے 2خودکار جدید9ایم ایم پستول بھی خریدے ،دہشتگرد سپر مارکیٹ کے علاقے تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے، تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں مقدمات د رج کرلیے گئے۔