پاکستان پر امریکی قرارداد جمہوریت کی آڑ میں بھتہ خوری ہے:ایران

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایران نے پاکستانی انتخابات پر امریکی قرارداد کوجمہوریت کی آڑ میں بھتہ خوری قراردےدیا۔

ایرانی سفیر رضا امیر مقدم نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاامریکی کانگریس کی قرارداد سے ملک بھر میں سوالیہ نشان بنتا ہے، قرارداد آزاد رکن کے ملکی معاملات میں مداخلت ،جمہوریت کی آڑ میں ایک طرح سے بھتہ خوری ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہاصیہونی حکومت کو ہر قسم کے مہلک ہتھیار فراہم کر کے غزہ کے عوام کی نسل کشی کی حمایت کی جاتی ہے، جدیدجاہلیت کے عجائبات میں سے ایک یہ بھی ہے کوئی ملک جنگ بندی قرارداد کو ویٹو کے ذریعے روکے۔