اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی نے بات چیت عمران خان و دیگر اسیروں کی رہائی سے مشروط کردی۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے وزیراعظم کی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے کہا فارم47 کے وزیراعظم کو کہنا چاہتا ہوں بات تب ہوگی جب میرا وزیراعظم باہر آئیگا، بات تب ہوگی جب میرے قیدی باہر آئیں گے، ہاﺅس تب چل سکے گا جب احترام ہوگا، شہبازشریف نے والدہ محترمہ کے جنازے کا ذکر کیا، ہم کلثوم نواز کے جنازے میں شریک ہوئے، میں اپنے والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوسکا۔
عمر ایوب نے کہا مفاہمت تب ہوگی جب آپ یاسمین راشد اور محمود الرشید کیساتھ زیادتی کا احساس کریں گے، مفاہمت تب ہوگی جب آپ حسان نیازی کے ساتھ زیادتی کا احساس کریں گے، میرے لیڈر کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا جبکہ انہیں تو ائرکنڈیشنر ملے ہوئے تھے۔ آرمی چیف سے ملاقات میں کورکمانڈر کانفرنس بلانے کا کہا، مطالبہ کیا انٹیلی جنس ناکامی کا ذمہ دار کون ہے بتایا جائے؟ ملک میں عدم استحکام کی وجہ قانون کی حکمرانی نہ ہونا ہے۔
پی ٹی آئی نے بات چیت عمران و دیگر اسیروں کی رہائی سے مشروط کردی
















