حماس نے فلسطینی اتھارٹی کی حکمران جماعت فتح کو اسرائیل کی محافظ قرار دےدیا
مقبوضہ غزہ (مشرق نیوز) حماس اور فلسطینی اتھارٹی کی حکمران جماعت فتح کے دمیان چین میں ہونے والے اسی ماہ مشاورتی مذاکرات کے دونوں طرف سے منسوخ ہونے کی تصدیق کے بعد حماس نے کہا ہے کہ فتح اسرائیل کے محافظ کا کردار ادا کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے مرکزی رہنما موسی ابو مرذوق نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ فتح اسرائیل کی حفاظت میں لگی ہوئی ہے اور عملا اسرائیل کے ایک سیکورٹی گارڈ کا کام کر رہی ہے۔اسرائیلی یرغمالیوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہاب بھی اسرائیل کے ایک سو سے زائد زندہ یا مردہ حالت میں غزہ میں قید ہیں۔
















