فیصل آباد:بجلی کی بندش کیخلاف شہری سڑکوں پر آگئے

فیصل آباد:( صداقت علی)علامہ اقبال کالونی کے مکینوں نے دو روز سے بجلی کی بندش پر فیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کر کے سمندری روڈ بلاک کر دیا اور فیسکو حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس نے مذاکرات کر کے ایک گھنٹے بعد احتجاج ختم کرا دیا۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ فیسکو کا عملہ ان سے کھمبے مرمت کرنے کے لئے چالیس ہزار روپے لے چکا ہے اور اب مزید دو لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ آئی بلاک میں دو روز قبل آندھی کے باعث کھمبے گرنے سے اب تک بجلی بند ہے۔ فیسکو افسران علاقہ مکینوں کے دفتر کے چکر لگوا رہے ہیں لیکن کھمبے درست نہیں کئے گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر توانائی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمارا مسئلہ حل کروائیں اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔