لاہور: ( کورٹ رپورٹر) ادویات کی قیمتیں فارماسوٹیکل کمپنیز کو مقرر کرنے کا اختیار لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
لاہور کے شہری اسلم نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایا کابینہ نے ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ڈریپ سے لے کر فارماسوٹیکل کمپنیز کو دےدیا ہے،درخواست میں مزید کہا گیا وفاقی حکومت نے نگران حکومت کے فیصلے کی غیر قانونی تائید کی ہے، عدالت نے وفاقی کابینہ کو معاملے کا از سر نو جائزہ لینے کا حکم دیا تھا،درخواست میں مزید کہا گیا عدالتی احکامات کی واضح ہدایت کے باوجود نگران حکومت کے فیصلے کی تائید غیر آئینی ہے، فارماسوٹیکل کمپنیز من مانے ریٹس پر ادویات فروخت کر کے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہیں،استدعا کی گئی ہے لاہور ہائیکورٹ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار کمپنیز کو دینے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔
ادویات کی قیمتیں فارماسوٹیکل کمپنیز کو مقرر کرنے کا اختیار چیلنج

















