مکہ المکرمہ (مشرق نیوز) رواں سال حج سیزن 1445 ہجری کے دوران مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات سے تقریباً 90,000 ٹن فضلہ ہٹایا گیا۔ مکہ المکرمہ میونسپلٹی نے مقدس مقامات میں فیلڈٹیموں، مزدوروں اور ضروری سازوو سامان تعینات کر دیا۔ انہوں نے استعمال میں آسان آلات متعارف کرائے جیساکہ کلینرز کے لیے چھوٹی گاڑیاں جنہیں محدود جگہ کے ساتھ رش والی جگہوں پر آسانی سے چلانے کیلئے ڈیزائن کیاگیا جس سے بڑی گاڑیوں کیلئے ناقابل رسائی علاقوں تک پہنچنا آسان ہو گیا۔مزید برآں، 1,135 گاربیج کمپیکٹر سٹیشنز اور 113 سٹورز کو عارضی طور پر کچرے کو ذخیرہ کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔ فضلہ اکٹھا کرنے کی سہولت کیلئے مقدس مقامات پر 28 سروس سینٹرز قائم کئے گئے جن میں عرفات میں تین، مزدلفہ میں تین اور منیٰ میں 22 مراکز شامل ہیں۔ یہ مراکز جغرافیائی طور پر پورے علاقے کا احاطہ کرنے کیلئے تقسیم کئے گئے ہیں اور عوامی صفائی اور ماحولیاتی صفائی کے ذمہ دار ہیں۔
مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات پر 87 ہزار ٹن سے زیادہ فضلہ ٹھکانے لگایا گیا
















