کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈرعبدالمنان افغانستان میں ہلاک

کنڑ:(مشرق نیوز)کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈرعبدالمنان عرف حکیم افغانستان میں مارا گیا۔

ہلاک دہشتگرد کالعدم ٹی ٹی پی ملاکنڈ شوریٰ کا سابق ممبر ،ملاکنڈ کمانڈر عظمت محسود (عظمت لالہ) ولی کا معاون ، باجوڑ میں دہشتگردی کی کاروائیاں ترتیب دینے اور دہشتگردی کی مختلف سنگین کارروائیوں میں ملوث تھا،حکیم ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگ دھماکے، چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور بھتہ خوری کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہا، نامعلوم افراد نے چاغاسرائے، ضلع اسد آباد، کنڑ، افغانستان میں ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔