لاہور:(سپیشل رپورٹر)مونس الٰہی پرایک ارب کی منی لانڈرنگ کا چارج عائد، ایف آئی اے نے ضمنی چالان جمع کرا دیا۔
چالان میں فراصت علی چٹھہ کی جانب سے دیئے گئے ایک ارب کو بنیاد بنا یا گیا ،چالان میںکہاگیا ایک ارب کی خطیر رقم فراصت علی چٹھہ کی جانب سے مونس الٰہی کی کمپنیوں میں جمع کرائی گئی،سابق وفاقی وزیر بطور ایم این اے کروڑوں کی کرپشن میں ملوث رہے، عامر سہیل کیش رائیڈر اورفرنٹ مین کے طور پر کام کرتا رہا،مونس الٰہی کو 3کال اپ نوٹس جاری کیے گئے مگر ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے۔
مونس الٰہی پرایک ارب کی منی لانڈرنگ کا چارج عائد،ضمنی چالان جمع
















