نئی دہلی: ( )نریندر مودی نے ایک بار پھر سابق را چیف اجیت دوول کو اپنا قومی سلامتی کا مشیر مقرر کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کی تیسری مدت میں اجیت دوول بطور مشیر قومی سلامتی اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
وزیراعظم مودی نے اجیت دوول کی بطور قومی سلامتی مشیر تقرری کی منظوری دی اور تقرری 10 جون سے کی گئی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کا عہدہ کیبنٹ وزیر کے برابر ہوگا۔
اجیت دوول ایک بار پھر قومی سلامتی کے مشیر مقرر
















