نئی دہلی:(مشر ق نیوز)بھارتی انتخابات میں بی جے پی اتحادنے سادہ اکثریت حاصل کرلی،مودی مستعفی،8جون کو تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد کی کامیابی کے بعد حکومت سازی کے معاملات شروع ہو گئے،نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ،بھارتی صدر دروپدی مرمو نے استعفیٰ قبول کرکے مودی کو اگلی حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی درخواست کردی۔
نریندر مودی تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کےلئے 8 جون کو حلف اٹھائیں گے،مودی بھارتی تاریخ میں تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے والی دوسری شخصیت ہیں،استعفے سے قبل مودی کی زیر صدارت یونین کیبنٹ کی اہم میٹنگ میں الیکشن نتائج اور حکومت سازی کے معاملات زیر غور آئے،مودی نے نئی کابینہ کی تشکیل کےلئے بھی صلاح مشورے شروع کردئیے۔
مودی مستعفی،8جون کو تیسری مرتبہ وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے
















