فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، مالدیپ نے اسرائیلی سیاحوں پر پابندی لگادی
مالے (مشرق نیوز) مالدیپ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی سیاحوں پر پابندی لگا دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت مالے سے صدارتی دفترنے بتایاکہ اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا رہے ہیں۔ مالدیپ کی کابینہ نے اسرائیلی شہریوں سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فلسطینیوں کیلئے امدادی مہم کے سلسلے میں خصوصی ایلچی کو تعینات کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ مالدیپ میں صرف گذشتہ سال 11 ہزار اسرائیلی سیاح آئے تھے۔
















