وارنٹ گرفتاری کے اجرا پر جو بائیڈن سے نیتن یاہو مایوس

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو صدر جو بائیڈن سے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے بارے میں سامنے آنے والے اب تک کے رسپانس سے خود کو مایوس ظاہر کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے یہ بات ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔ان کا کہنا تھا کہ 'میں جو بائیڈن کے اس موقف سے مایوس ہوا ہوں کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے معاملے کا پیچھا نہیں کریں گے۔نیتن یاہو نے کہاکہ چند دن پہلے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے بارے میں دونوں پارٹیوں کے درمیان اتفاق رائے ہوا تھا۔ میں اب بھی سوچتا ہوں کہ امریکہ کی یہی پالیسی ہے۔ جبکہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ابھی ایک سوالیہ نشان ہے۔ میں سچ کہوں تو مجھے حیرانی ہوئی ہے اور میں مایوس ہوا ہوں۔