لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ نرسنگ شعبہ میں جدید اصلاحات لا رہے ہیں، تمام نرسنگ کالجز کی ری ویمپنگ انتہائی خوش آئند ہے، نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، صحت کارڈ کو بہتر شکل میں لانچ کریں گے،صحت کارڈ کی حد کو 10 لاکھ روپے سے بڑھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارا نہوںنے مقامی ہوٹل میں ورلڈ نرسز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی نرسنگ پنجاب اور صوبہ بھر سے نرسوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ آج کا دن نرسوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا ہے۔ نرسیں ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی خدمت کرتی ہیں۔ نرسنگ شعبہ نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہماری نرسز پاکستان سمیت پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔ ہمیں نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرگودھا میں افسوسناک واقعہ کی خود ایف آئی آر کروائی ہے۔
نرسنگ کالجز کی ری ویمپنگ خوش آئند، صحت کارڈ کی حد کو 10 لاکھ سے بڑھا رہے ہیں: سلمان رفیق

















