کراچی :(بیورورپورٹ)حکومتی اتحاد جماعت ایم کیو ایم نے نیب قوانین میں کی جانےوالی چند ترامیم کو نامناسب قرار دےدیا۔
متحدہ قومی موومنٹ نے کہانیب کو کسی بھی ملزم کو 14 روز تک تحویل میں رکھنے کے استحقاق کو 40 روز کرنا کسی صورت سودمند ثابت نہیں ہوگا،بددیانتی سے کسی فرد کےخلاف مقدمہ بنانے والے اہلکار کی سزا 5 سے کم کرکے 2 برس کرنا بھی ناقابل فہم ہے،ایم کیو ایم پاکستان نے کہانیب قوانین و غلط اطلاق کے باعث پہلے ہی ملکی معیشت اور سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ،ترامیم کو انتہائی معاملہ فہمی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔
نیب قوانین میں چند ترامیم نامناسب ہیں،ایم کیو ایم
















