اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری ، حامد رضا اور علامہ ناصر زیدی نے عمران ،بشریٰ کیخلاف عدت کیس کے فیصلے کو شریعت کے منافی قراردےدیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا عدت کیس میں دیا گیا فیصلہ متنازع و شریعت کے منافی ہے،مدعی سمیت تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر متاثرہ فریق سے معافی مانگی جائے،فیصلے میں شرعی احکامات کی خلاف ورزی اور پردے دار خاتون کی کردار کشی کی گئی، متنازع فیصلہ واپس لیا جائے۔
سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا واضح کیے گئے احکام شریعہ کو بدلنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں مگر ماڈریٹ طبقے نے گھناونا فیصلہ دیا ۔
سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا مائیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، آپ نفرتیں کہاں تک لےکر جارہے ہیں ،عدت مسئلے کو چھیڑنے سے ہر گھر میں مسائل پیدا ہوں گے۔
عمران،بشریٰ کیخلاف عدت کیس کا فیصلہ شریعت کے منافی ہے:نور الحق قادری
















