عوام کو بہتر طبی سہولیات کیلئے کوشاں ہیں: خواجہ سلمان رفیق

لاہور: (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں دو مریضوں کی کامیاب اوپن پارٹ سرجری پر پاکستانی قوم کو مبارکباددی ہے۔


خواجہ سلمان رفیق نے دو مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر پرنسپل پروفیسر سلیم لغاری اور ایم ایس ڈاکٹر راوامجد علی خان کو بھی شاباش اور مبارکباد دی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں نیو کارڈیک سنٹر رحیم یار خان، سندھ اور بلوچستان کے مریضوں کیلئے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کے کارڈیک سنٹر کا حال ہی میں دورہ کرکے آیا ہوں۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔