رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کئے جائیں گے

ریاض (مشرق نیوز) رواں سال 14 سے 19 جون تک مناسک حج ادا کیے جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایاکہ عمرہ پرمٹ صرف ان عازمین کو دیے جائیں گے جن کے پاس حج پرمٹ ہوگا، جو افراد مکہ اور مقدس مقامات میں حج پرمٹ کے بغیر پائے گئے ان کو 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا کہ بغیر حج پرمٹ کے عازمین کو لے جانے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔