طلبہ کو موٹرسائیکلوں کی فراہمی سکیم ماحولیاتی این او سی سے مشروط

لاہور: (کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ نے طلبہ کو موٹرسائیکلوں کی فراہمی سکیم ماحولیاتی این او سی سے مشروط کر دی۔

جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ کیس پر سماعت کی،عدالت نے پنجاب حکومت کی جانب سے طلبہ کو موٹربائیکس فراہمی سکیم پریمارکس دئیے منصوبے سے قبل ماحولیاتی این او سی نہ لینا فوجداری جرم ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سکیم کو ماحولیاتی این او سی سے مشروط کرتے ہوئے کہاآلودگی کامسئلہ سنگین ہے ،نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،پارکوں کی بحالی و محفوظ بنانے کےلئے جرمانے بھی کرنا پڑیں تو کئے جائیں،لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کے 7 سپورٹس کمپلیکس کی بحالی و درختوں کی کٹائی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے بائیکس فراہمی سکیم پر27 مئی تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔