پنجاب میں3میگا ہیلتھ پراجیکٹ کا آغاز ،طلبہ کیلئے نوازشریف لیپ ٹاپ سکیم منظور

لاہور:(ہیلتھ رپورٹر،خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہی قلعہ عالمگیری دروازے پر کلینک آن ویل پراجیکٹ کا افتتاح کردیا، وزیر اعلیٰ نے کلینک آن ویل کا معائنہ کیا، مریم نوا ز نے کلینک آن ویل میں ادویات،طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور سٹاف سے بات چیت کی۔

وزیر اعلیٰ نے کلینک آن ویل الٹرا ساونڈ وین اور دیہات کی خواتین کےلئے رورل ایمبولینس کا بھی جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ نے دیہات کےلئے مزید 100 رورل ایمبولینس سروس (1034)کے سپرد کیں، مریم نواز نے کلینک آن ویل وین پر سوار ہوکر مختصر سفر کیا اور رورل ایمبولینس کی علامتی چابی محکمہ صحت حکام کے سپرد کیں، وزیر اعلیٰ نے”ہر مرکز صحت پر ڈاکٹر “ پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا، مریم نوازکو بریفنگ میں بتایا گیا سیمی اربن اورکچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے 200 کلینک آن ویلز قائم کئے گئے ہیں، کلینک آن ویلز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا سٹاف ہوگا، مفت ادویات اور الٹراساونڈ کی سہولت بھی ہوگی، وزیر اعلیٰ نے مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، کلینک آن ویل سمیت عوامی فلاح کے ہرپراجیکٹ کی کا میابی کےلئے دعا کی۔

مریم نواز نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نئی پالیسی لا رہے ہیں جس کے تحت ہر ضلعے کے مقامی ڈاکٹر کو ہسپتالوں میں جاب کےلئے ترجیح دیں گے، پنجاب حکومت کے صحت مراکز میں 500 کنسلٹنٹس کو ہائر کر رہے ہیں،گاڑیوں اور کنٹینرز کو صرف احتجاج نہیں بلکہ علاج کےلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ، جناح ہاسپٹل میں بچے کے کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ پر ڈاکٹرز کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔

قبل ازیںنئے دور کا نیا ڈیجیٹل پنجاب ، سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کےلئے ایم او یو پر دستخط ہو گئے اور پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا،وزیر اعلیٰ نے ڈی پی ایس ماڈل ٹاﺅن میں پائلٹ سٹیلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا، مریم نواز نے ڈی پی ایس ڈیجیٹل لیب میں طالبات کےساتھ گفتگو بھی کی،پنجاب میں ون ویب نیوم اور اے ڈی ایم ہولڈنگ کے اشتراک سے سکولوں کو سٹیلائٹ انٹرنیٹ سے لنک کیا جائے گا، اے ڈی ایم ہولڈنگ محکمہ ایجوکیشن سے سٹیلائٹ انٹرنیٹ انسٹالیشن میں اشتراک کرے گا،وزیراعلیٰ سے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد دلموک المکتوم نے ملاقات بھی کی جس میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی اور ڈیجیٹلائزیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثناءمریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دےدی ،پنجاب کے طلبہ کو 7سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے ، صوبے بھر میں طلبہ کو 20ہزاور موٹر بائیکس دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ ، لیپ ٹاپ اور طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیاں اور کالجز بنانے اتفاق کیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری منیجر برائے پاکستان اور افغانستان، ذیشان احمد شیخ نے ملاقات کی،ملاقات میں پرائیویٹ سیکٹر انویسٹمنٹ اور بزنس پلان سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اوراناج کے ذخیرہ میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے پر بھی گفتگوہوئی- ملاقات میں خواتین اور چھوٹے کاروباری حضرات کو مالیاتی خدمات فراہم کرنے سے متعلق مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی اور نجی سرمایہ کاروں کے تعاون سے روزگار،کاروباری سرگرمیاں بڑھانے میں آئی ایف سی کو سراہا گیا ۔

دوسری جانب مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل نے ملاقات کی،شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول کےلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں ایجوکیشن ، ہیلتھ اور سوشل پروٹیکشن میں اشتراک کار پرتبادلہ خیال کیاگیا،ہیلتھ او رایجوکیشن میں بہتری کےلئے اختراعی سوچ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے شعبہ نرسنگ میں بہتری کےلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی،نرسنگ کے شعبے میں بہتری لانے کی مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا، نرسنگ سکولز کی اپ گریڈیشن اور سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کا جائزہ لیا گیا،شعبہ نرسنگ کی اپ لفٹنگ کےلئے فوری اقدامات بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔