حکومت کی پوری توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے حکومت کی پوری توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے، ملک کے معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں،عالمی جریدے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر رہے ہیں، وزیراعظم عوام کو ریلیف کی فراہمی کےلئے پرعزم ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عطا تارڑ نے کہا حکومت انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کےلئے بھی اقدامات اٹھا رہی ہے،منصوبے نہ صرف معیشت کو فروغ دیں گے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے نتائج آنا شروع ہو گئے، ایف بی آر میں ٹیکس اصلاحات لائی جا رہی ہیں،وفد کے اراکین نے کہاپاکستان کا دورہ کر کے بہت اچھا لگا،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ حاصل ہوگا۔