نئی دہلی:(مشرق نیوز)پاکستان کی عزت کرو ونہ ایٹم بم مار دےگا،کانگریس کے مرکزی رہنما منی شنکر نے مودی حکومت کو خبر دار کردیا۔
منی شنکر نے انٹرویو میں مودی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہاسختی سے بات کرنے میں ہرج نہیں مگر پڑوسی کو نظر انداز نہ کیا جائے،اختلافی امور پر سیرحاصل گفت و شنید ہوسکتی ہے اگر پاکستان کو مسلسل نظر انداز کیااوراحترام نہ کیاگیا تو ایٹم بم بھی مار سکتا ہے،کانگریس رہنما نے کہاپاک بھارت تعلقات میں متواتر سرد مہری اچھی بات نہیں، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کےساتھ ایڈجسٹمنٹ کی طرف جانا چاہیے، لازم ہے بات چیت جاری رہے اور تعلقات معمول پر لائے جائیں۔
ایک سوال پر منی شنکر ایر نے کہا مودی حکومت پاکستان سے معاملات درست کرنے کےلئے تیار ہی نہیں ہو رہی اگر بھارت نے طاقت کے استعمال کے آپشن کو ترجیح دی تو پاکستان ایٹمی اسلحہ بروئے کار لانے پر بھی مجبور ہوسکتا ہے،بھارت کو لچک دکھاتے ہوئے معاملات درست کرنے پر متوجہ ہونا چاہیے اگر کسی پاگل نے لاہور پر ایٹمی ہتھیار سے حملہ کیا تو تابکاری کو امرتسر تک پہنچنے میں صرف 8 سیکنڈ لگیں گے،پاکستان کا احترام کیا جائے تو پرامن رہے گا، غیر ضروری کشیدگی کی گنجائش نہیں اگر کوئی سرپھرا کچھ کرنے پر تل گیا تو بہت تباہی ہوگی۔
پاکستان کی عزت کرو ورنہ ایٹم بم مار دے گا،کانگریس رہنماکی مودی حکومت کو تنبیہ
















