زمینی آپریشن کے اسرائیلی ارادے پر چین کا اظہار تشویش

بیجنگ (مشرق نیوز) رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے اسرائیلی ارادے پر چین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے اور رفح پر حملے روکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے اسرائیلی ارادے پر چین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے اور رفح پر حملے روکے،ادھر جرمنی نے کہاکہ رفح میں کوئی بھی بڑا آپریشن نہیں ہونا چاہیے، رفح میں موجود 15 لاکھ افراد ایک دم سے غائب نہیں ہوسکتے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہاکہ عالمی برادری رفح آپریشن رکوانے اور امداد بڑھانے کیلئے اسرائیل پر دباﺅ بڑھائے، اسرائیلی فوج نے رفح میں حملے کیے، سرکاری عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا اور 50 سے زیادہ فلسطینی شہید کر دئیے، اس کے علاوہ رفح اور کرم ابو سالم کراسنگ سے غزہ آنے والی امداد بھی روک دی۔