خیبر پختونخوا کے لوگ 10سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں‘ عظمیٰ بخاری

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کے پی حکومت احتجاج کی بجائے قیدی 804کا رونا روئے،خیبر پختونخوا کے لوگ10سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں،صوبے کے سکولوں ،ہسپتالوں کی حالت زار پر رونا آتا ہے۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاخیبر پختونخواحکومت کو فکر ہے مریم نواز نے پہنا کیا ،کام کرتی نظر کیوں آتی ہےں؟،احتجاج کی بجائے قیدی 804 کو رونا چاہیے ،ساتھ اگر ”نک دا کوکا“یا کوئی اور گانا دیکھ لیں تو آفاقہ ہوجائے گا۔