برطانوی وزیراعظم عام انتخابات کا اعلان کریں: صادق خان

لندن (مشرق نیوز) تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب ہونے والے صادق خان نے کہا ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک کو عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں صادق خان نے کہا کہ نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی، ووٹرز کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، شہریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ منتخب ہونا میرے لئے اعزاز ہے، ہم نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بھرپور کام کیا، لندن کے شہریوں کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔صادق خان نے یہ بھی کہا کہ ہاﺅسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے۔