لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے ملاقات کی ۔ جنرل سیکرٹری پنجاب آئی پی پی شعیب صدیقی کی دفتر آمد پر سینئر رہنما (ن) لیگ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا جبکہ شعیب صدیقی کی جانب سے حمزہ شہباز کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅںنے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال و معاشی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ حمزہ شہباز نے حلقہ پی پی 149سے دو بار شاندار کامیابی پر شعیب صدیقی کو مبارکباد دی ۔ شعیب صدیقی نے دونوں انتخابات میں (ن) لیگ کی جانب سے معاونت پر اظہار تشکر کیا ۔ حمزہ شہباز نے آئی پی پی پنجاب کی سطح پر ذمہ داریاں سنبھالنے پر شعیب صدیقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ دونوں رہنماﺅں نے مستقبل میں سیاسی اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کا سیاسی اتحاد قوم کے مفادات اور تحفظ کی ضمانت ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے قوم کو پہلے خلائی مشن ”آئی کویب کیو“کی کامیاب روانگی پر مبارکباد دی ۔
مسلم لیگ (ن)،آئی پی پی کا سیاسی اتحاد قومی مفادات،تحفظ کی ضمانت ہے:حمزہ شہباز، شعیب صدیقی
















