معاشی ٹیم کو IMFمشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے کاٹاسک تفویض

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے معاشی ٹیم کو آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے کاٹاسک سونپ دیا۔

ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل رواں ماہ کے وسط تک بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، تمام اہم اہداف کا ڈھانچہ تیار کر کے آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کیا جائے گا،بجٹ سٹریٹجی پیپر بھی کابینہ سے منظور کرایا جائےگا، ڈیٹ سروسنگ، ڈیفنس، ایف بی آر ٹارگٹ، اخراجات کے تخمینے کے اہم اہداف بھی فائنل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے بھی معاشی ٹیم کو بجٹ ورکنگ مکمل کرنے کا ٹارگٹ سونپ دیا گیا، آئی ایم ایف مشن اہم اہداف کیلئے تجاویز سے وزارت خزانہ حکام کو آگاہ کرےگا۔