رانا ثناوزیراعظم کے سیاسی مشیر تعینات،صدر نے منظوری دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وصدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعینات،صدر مملکت نے منظوری دےدی۔

آصف زرداری نے تعیناتی کی منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 93 کی شق ایک کے تحت دی،مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنا کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔