پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ،366جج تبدیل

لاہور(کورٹ رپورٹر)پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردیے گئے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 191 ایڈیشنل سیشن ججوں، 4 سینئر سول ججوں اور 171 سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرشید عابد نے ججوں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔