ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکہ میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ میں چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کے بعد ٹک ٹاک کی چینی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے ایپ بیچنے سے انکار کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ڈانس کمپنی نے کہا کہ ٹک ٹاک بیچنے کے بجائے امریکہ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کو ترجیح دیں گے، ٹک ٹاک کا اہم الگورتھم ہمارے لئے بہت قابل قدر ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ نئے امریکی قانون میں ٹک ٹاک کی امریکہ کو فروخت یا امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کا کہا ہے۔واضح رہے کہ 24 اپریل کو امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دی گئی تھی۔ صدر جو بائیڈن نے 4 بل منظور کئے تھے جن میں امریکہ میں ٹک ٹاک پر جزوی پابندی عائد کرنے کا بل بھی شامل تھا۔امریکی سینیٹ کی جانب سے منظور کئے گئے بل میں کہا گیا تھا کہ اگر ٹک ٹاک نے 9 ماہ کے اندر اپنے شیئرز فروخت نہ کئے تو امریکہ میں مکمل پابندی کا سامنا کرنا پڑیگا۔