لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر ) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے پنجاب کی یونیورسٹیز میں انسداد مذہبی منافرت مہم کے تحت یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز میں سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈائریکٹر پی ایچ ای سی ڈاکٹر تنویرقاسم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،وائس چانسلر ڈاکٹر رانا خالد یونس ،ڈاکٹر شہزاد مجددی ،ڈاکٹر انیلہ درانی ،ڈاکٹر حسین اظہر، ڈاکٹر اسد، ڈاکٹر سرور بھی سیمینار میں شریک تھے۔
ڈاکٹر تنویرقاسم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تمام مسلمانوں کو مل کر توہین مذہب کے مواد کےخلاف جدوجہد کرنا ہوگی،اسلام ، پیغمبر اسلام اور اکابرین کےخلاف توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، توہین مذہب قابل سزا جرم ہے تاہم توہین مذہب کے ناجائز مقدمات بھی قابل مذمت ہیں،اقلیتوں کو احترام اور تحفظ بھی فراہم کرنا ہوگا، امن اور بقائے باہمی کے مزاج کو عام کرنا ہوگا، پاکستان میں گستاخانہ مواد پھیلانے والے 4 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا اکاو¿نٹس بلاک ہوئے ہیں اور300 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔
توہین مذہب قابل سزا جرم،امن ، بقائے باہمی مزاج کو عام کرنا ہوگا،ڈائریکٹر پی ایچ ای سی


















