عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ ،سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دےدی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)بڑا بریک تھرو،سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان اسٹیبلشمنٹ ،سیاسی جماعتوں سے مذاکرات پرآمادہ،پارٹی قیادت کو اجازت دےدی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے شرط عائد کرتے ہوئے کہا مذاکرات آئین و قانون کے مطابق کیے جائیں،ہدایات کی روشنی میں ٹی او آرز طے کیے جائیں گے، پارٹی رہنما اسٹیبلشمنٹ و سیاسی جماعتوں سے طے کیے گئے ٹی او آرز کے تحت مذاکرات کریں گے۔

ادھر سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے مذاکرات کی اجازت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاسیاسی عدم استحکام نے ملک کو گرفت میں لیا ہوا ہے،بات چیت کس ماحول میں ہوگی پہلے پیرا میٹرز طے کئے جائیں،سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات ہونے چاہئیں،پی ٹی آئی کےساتھ اسٹیبلشمنٹ بھی ایک حقیقت ہے،عمران خان تک صرف وکلا کی رسائی تھی، کئی بار پیغامات کی دوبارہ تصدیق کرنا پڑی، موجودہ حکومت فارم 47 پر تشکیل پانے والی ہے،دیکھنا ہے وہ کس حد تک بااختیار ،مذاکرات کےلئے پہلے گراو¿نڈ ورک پھر ماحول کو مدنظر رکھنا ہے۔

شبلی فراز نے کہابانی پی ٹی آئی و مرکزی لیڈر شپ گرفتار ہوئی تو کچھ لوگ پارٹی چھوڑ گئے، لوگوں کے پارٹی چھوڑنے سے خلا سا پیدا ہوگیا،چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کیلئے نام جلد فائنل ہوجائےگا،شیر افضل مروت کے نام پر اعتراض کے باعث بانی پی ٹی آئی نے دوسرا نام دیا۔