ججوں کو دھمکی آمیز خطوط، چیف جسٹس اسلام ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس بلا لیا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے معاملے پر فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا،ذرائع کے مطابق اجلاس آج دن اڑھائی بجے بلایا گیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے تجاویز مانگی تھیں،ذرائع کے مطابق ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کی گئی تھیں، ہائیکورٹس ججز کے خط کے معاملہ پر تجاویز مانگی تھیں۔